ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / جعلی لائیسنس اور آر سی بک تیار کر نے والے گروہ کے 5ارکان گرفتار

جعلی لائیسنس اور آر سی بک تیار کر نے والے گروہ کے 5ارکان گرفتار

Mon, 27 Jun 2016 22:59:57    S.O. News Service

گلبرگہ،27؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ڈی ایس پی ادے کمار نے اخبار نویسوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ بسواکلیان بیدر ضلع میں جعلی لائیسنس اورآرسی بک تیارکرنے والے گروہ کے5افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ان کے پاس کارڈ بنانے والی مشین ، جعلی کارڈ اوریگر اشیا ء ضبط کرلی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ جعلی آرسی بک کے ذریعہ اس گروہ نے سری رام فائنانس 6لاکھ ،رگھو جی فائنائنس سے 4لاکھ روپیے نکال لیے تھے ۔ ان فائنانس نے جب آر ٹی او ڈیپارٹمنٹ میں انکوائری کی تب معلوم ہو ا کہ لائیسنس اورآرسی بک جعلی ہیں۔دونوں فائنانس نے اس ضمن میں روضہ پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ۔ روضہ پولس اسٹیشن کی ٹیم نے مسٹر ادے کمارڈی ایس پی اور مسٹر گالپا سرکل انسپکٹرروضہ کی قیادت میں اے ایس آئی محمد نجم الدین ، گوپال جادھو ، بیماشنکر ، رائٹر ، مدار گوپال راتھوڑاوردیگرعملہ نے چھاپہ مار کر ان 5افراد کو گرفتار کر نے میں کا میابی حاصل کی ۔ جعلی لائسنس اورآرسی بک تیار کر نیوالے گروہ کے5افراد کے نام اس طرح ہیں ۔ فیروز ، ایوب بنڈینا سوامی ، ظہیر اور اسلم ہیں ان گرفتار کیے گئے ملزموں کوعدالتی تحویل میں دے دیا گیا ۔ پولس مزید تحقیقات میں مصروف ہے ۔


Share: